کتاب: بدر سے تبوک تک - صفحہ 229
گئے۔ پھر وہ دوڑ کر آگے بڑھے اور اونٹ کی نکیل کو پکڑ لیا۔ پھر انہوں نے اونٹ کو بٹھایا۔ جیسے ہی اونٹ نے اپنا گھٹنا زمین پر رکھا۔ انہوں نے تلوار کھینچی اور اس شخص کے سر پر ایک وار کیا۔ وہ گر پڑا (وہ مر گیا) حضرت سلمہ رضی اللہ عنہ اونٹ کو مع پالان اور ہتھیار کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ رضی اللہ عنہم نے ان کا استقبال کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا۔ اس شخص کو کس نے قتل کیا ہے؟ سب نے کہا: سلمہ بن اکوع نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا سارا سامان ان کا ہے۔ (18) اس سے ملتی جلتی روایت ابوداؤد میں بھی ہے۔