کتاب: عظمت قرآن : بزبان قرآن - صفحہ 87
جس کی راہنمائی کی گئی کفایت کیا گیا اور محفوظ کیا گیا؟‘‘ )صحیح سنن أبي داود:۴۲۴۹) {بِسْمِ اللّٰہِ} کہنے سے جن وشیاطین بنی آدم کی شرمگاہ کو نہیں دیکھ سکتے اور انسان شیطان کے حملے سے محفوظ ہوجاتا ہے۔چنانچہ صحیح مسلم میں ہے کہ حضرت جابر صلی اللہ علیہ وسلم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’جب آدمی اپنے گھر میں داخل ہونے سے پہلے اور کھانا کھانے سے پہلے اللہ عزوجل کا نام لے لیتا ہے تو شیطان(اپنے ساتھیوں سے)کہتا ہے: ))لَا مَبِیْتَ لَکُمْ وَ لَا عَشَائَ)) ’’یہاں تمھارے لیے کھانا ہے نہ ٹھکانہ ہے۔‘‘ اور جب اللہ کا نام لیے بغیر داخل ہوتا ہے تو شیطان کہتا ہے: ))أَدْرَکْتُمْ الْمَبِیْتَ))’’تمھیں یہاں ٹھکانا مل گیا۔‘‘ اور جب آدمی کھانے سے پہلے اللہ عزوجل کا نام نہیں لیتا تو شیطان کہتا ہے: ))أَدْرَکْتُمُ الْمَبِیْتَ وَ الْعَشَائَ))(صحیح مسلم،۵۲۶۲) ’’تمھیں ٹھکانا بھی مل گیا اور کھانا بھی مل گیا۔‘‘ ہمبستری سے قبل{بِسْمِ اللّٰہِ} پڑھنے والے میاں بیوی کی اولاد کو اللہ تعالیٰ شیطان کے شر سے محفوظ فرما دیتا ہے۔چنانچہ صحیح مسلم میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب لوگوں میں سے کوئی اپنی بیوی کے پاس آنے کا ارادہ کرے تو یوں کہے:((بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَا