کتاب: عظمت قرآن : بزبان قرآن - صفحہ 85
’’کھانا اکٹھے کھایا کرو اور اس پر اللہ کا نام لے لیا کرو،اللہ تعالیٰ تمھارے کھانے میں برکت ڈال دے گا۔‘‘ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے کہ جس کھانے سے قبل{بِسْمِ اللّٰہِ} نہ پڑھی جائے اس کھانے میں شیطان بھی شریک ہو جاتا ہے اور برکت اٹھالی جاتی ہے۔چنانچہ سنن ابو داود میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ))اِنَّ الشَّیْطَانَ لَیَسْتَحِلُّ الطَّعَامَ الَّذِيْ لَمْ یُذْکَرِ اسْمُ اللّٰہِ عَلَیْہِ)) )سنن أبي داود،کتاب الأطعمۃ:۲/ ۳۲۰۱) ’’جس کھانے پر{بِسْمِ اللّٰہِ} نہ پڑھی جائے اس کھانے کو شیطان اپنے لیے حلال کرلیتا ہے۔‘‘ {بِسْمِ اللّٰہِ} کی عظمت وبرکت تو اس قدر ہے کہ رات سونے سے قبل دروازے بند کرنے سے پہلے{بِسْمِ اللّٰہِ} پڑھ لی جائے تو شیطان اس دروازے کو کھول نہیں سکتا۔چنانچہ صحیح بخاری میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ))أَغْلِقُوا الْأَبْوَابَ وَ اذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہِ فَاِنَّ الشَّیْطَانَ لَا یَفْتَحُ بَاباً مُغْلَقاً))(صحیح البخاري:۵۶۲۳) ’’(رات سونے سے قبل){بِسْمِ اللّٰہِ} پڑھ کر دروازے بند کیا کرو کیونکہ[{بِسْمِ اللّٰہِ} پڑھ کر]بند کیے گئے دروازے شیطان نہیں کھول سکتا۔‘‘ جو کام{بِسْمِ اللّٰہِ} پڑھ کر شروع کیے جائیں وہ شیاطین وجنات کے شر و فتن سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔اور سونے سے پہلے،گھر کے دروازے بند کرنے سے پہلے،روشنی بجھانے سے پہلے اور برتن ڈھانپنے