کتاب: عظمت قرآن : بزبان قرآن - صفحہ 74
’’جس نے{قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ} آخر تک دس بار پڑھی،اس کے لیے اللہ تعالیٰ جنت میں ایک گھر تعمیر کرتا ہے۔‘‘ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حدیث میں بتایا ہے کہ شیطان کے وسوسوں سے بچنے کے لیے سورۃ الاخلاص پڑھ کر بائیں جانب تین مرتبہ تھوکنا چاہیے۔چنانچہ سنن ابو داود میں مروی ہے: ((یُوْشِکُ النَّاسُ یَتَسَآئَ لُوْنَ بَیْنَہُمْ حَتَّیٰ یَقُوْلَ قَائِلُہُمْ:ہَذَا اللّٰہُ خَلَقَ الْخَلْقَ فَمَنْ خَلَقَ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ؟ فَاِذَا قَالوْا ذَٰلِکَ فَقُوْلُوْا:{اللّٰہُ اَحَدٌ b اَللّٰہُ الصَّمَدُ لَمْ یَلِدْ b وَلَمْ یُوْلَدْ b وَلَمْ یَکُنْ لَّـہٗ کُفُوًا اَحَدٌ} ثُمَّ لْیَتْفُلْ أَحَدُکُمْ عَنْ یَّسَارِہٖ ثَلَاثاً وَلْیَسْتَعِذْ مِنَ الشَّیْطَانِ)) (سنن أبي داود،کتاب السنۃ،باب في الجہمیۃ،صحیح الجامع:۸۱۸۲) ’’عنقریب ایک وقت آئے گا کہ لوگ ایک دوسرے سے(بہت زیادہ)سوال کریں گے حتیٰ کہ ایک کہنے والا کہے گا:اچھا! مخلوق کو تو اللہ نے پیدا فرمایا ہے،اللہ عز و جل کو کس نے پیدا کیا ہے؟ جب لوگ ایسی بات کریں تو کہو:{اللّٰہُ اَحَدٌ . اَللّٰہُ الصَّمَدُ لَمْ یَلِدْ . وَلَمْ یُوْلَدْ . وَلَمْ یَکُنْ لَّـہٗ کُفُوًا اَحَدٌ}(اللہ ایک ہے،اللہ بے نیاز ہے،اس نے کسی کو جنا نہ وہ کسی سے جنا گیا اور کوئی اس کا ہمسر نہیں)اور پھر تین مرتبہ بائیں طرف تھوک کر شیطان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کریں۔‘‘ یعنی’’أعوذ باﷲ من الشیطان الرجیم‘‘ پڑھیں۔ صحیح بخاری اور سننِ اربعہ کی ایک حدیث سے پتا چلتا ہے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم