کتاب: عظمت قرآن : بزبان قرآن - صفحہ 55
’’اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ،جس گھر میں سورت بقرہ پڑھی جائے اس گھر میں شیطان داخل نہیں ہوسکتا۔‘‘ جادو کا علاج: سورت بقرہ کی تلاوت اور سماعت جادو کا بہترین علاج،گھر میں خیر وبرکت کا باعث اور قیامت کے روز ذریعۂ نجات و مغفرت ہے۔چنانچہ صحیح مسلم اور مسند احمد میں حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ((اِقْرَأُ وا الْقُرْآنَ،فَاِنَّہٗ یَأْتِيْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ شَفِیْعاً لِأَصْحَابِہٖ،اِقْرَأُ وا الزَّہْرَاوَینِ:اَلْبَقَرَۃَ وَ سُوْرَۃَ آلِ عِمِرَانَ،فَاِنَّہُمَا تَأْتِیَانِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ کَأَنَّہُمَا غَمَامَتَانِ،أَوْ کَأَنَّہُمَا غَیَایَتَانِ،أَوْ کَأَنَّہُمَا فِرْقَانِ مِنْ طَیْرٍ صَوَافٍّ،تُحَاجَّانِ عَنْ أَصْحَابِہِمَا،اِقْرَأُ وا الْبَقَرَۃَ،فَاِنَّ أَخْذَہَا بَرَکَۃٌ،وَتَرْکَہَا حَسْرَۃٌ وَلَا تَسْتَطِیعُہَا الْبَطَلَۃُ)) (صحیح مسلم،أبواب فضائل القرآن،:۱۸۷۴) ’’قرآن پڑھا کرو کیونکہ وہ قیامت کے روز اپنے پڑھنے والوں کے لیے سفارش کرے گا،(خصوصاً)دو پھولوں(روشن سورتوں)کی تلاوت کیا کرو،سورت بقرہ اور سورت آل عمران،یہ قیامت کے روز اس طرح قطار میں آئیں گی جیسے دو بادل ہیں یا دو سائبان ہیں،یا جیسے قطار میں اڑتے پرندوں کی دو ٹولیاں ہیں،پڑھنے والوں کی طرف سے جھگڑا کریں گی۔سورت بقرہ(ضرور)پڑھا کرو،کیونکہ اس کا پڑھنا باعثِ برکت ہے،اور اس کا چھوڑنا باعثِ حسرت ہے اور جادو گر اس کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔‘‘