کتاب: عظمت قرآن : بزبان قرآن - صفحہ 23
بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
عظمتِ قرآن؛ بزبانِ قرآن
قرآنِ کریم وہ عظیم کتاب ہے جس کا تذکرہ پہلی کتابوں میں بھی موجود ہے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ تعالیٰ نے اٹھائی ہے۔
چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
{إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَإِنَّا لَہٗ لَحَافِظُوْنَ}[الحجر:۹]
’’بیشک یہ’’ذِکر‘‘ ہم ہی نے اتارا ہے اور ہم ہی اس کے نگہبان ہیں۔‘‘
اس کی عظمت اور شان کی ایک بڑی دلیل یہ بھی ہے کہ ہر دور میں مسلمان تو مسلمان،خود کفار بھی اس کی عظمت کے قائل رہے ہیں۔سب سے پہلے ہم قرآن کی عظمت کلامِ الٰہی کی روشنی میں پیش کرتے ہیں،چنانچہ خود اللہ تعالیٰ نے بہت سی آیات میں اپنی کتابِ عزیز کی تعریف بیان کی ہے جو اس کتاب کی عظمت کی دلیل ہے۔
1۔قرآن عظیم:
اللہ تعالیٰ نے اپنی اس کتابِ مقدس کا ایک وصف یہ بیان فرمایا ہے کہ یہ’’قرآنِ عظیم‘‘ ہے۔چنانچہ سورۃ الحجر،آیت(۸۷)میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
{وَ لَقَدْ اٰتَیْنٰکَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِیْ وَ الْقُرْاٰنَ الْعَظِیْمَ}
’’اور ہم نے تمھیں سات(آیتیں)جو(نماز میں)دہرا کر پڑھی جاتی