کتاب: عظمت قرآن : بزبان قرآن - صفحہ 21
ان سینکڑوں آیات کا ترجمہ و تفسیر بیان کی جو اوامر و نواہی(Dos & Donts)سے تعلق رکھتی ہیں۔یہ کتاب’’تفسیر آیات الاحکام‘‘ کے عنوان سے زیرِ ترتیب و تدوین ہے۔یَسَّرَ اللّٰہُ اِکْمَالَہٗ وَطَبْعَہٗ۔آمین
زیرِ نظر کتاب’’عظمتِ قرآن‘‘ کے وجود میں آنے کا واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ چند سال قبل سعودی عرب کے دار الخلافہ الریاض سے ہمارے فاضل دوست جناب شیخ ثناء اللہ بلتستانی کا فون آیا کہ پاکستانی انٹرنیشنل سکول الریاض میں ایک پروگرام ہو رہا ہے،جس میں ہمارا بھی خطاب یا مقالہ ہوگا،اور موضوع ہے:’’عظمتِ قرآن‘‘
ہم نے اس موضوع پر تیاری کی،آیات و احادیث کے نشانات لگائے،لیکن بعد میں کسی وجہ سے وہ پروگرام منسوخ ہوگیا،تاہم ہماری اس کتاب کو ظہور کا’’بہانہ‘‘ مل گیا۔اور وہ اس طرح کہ اللہ تعالیٰ نے توفیق بخشی اور ہم نے اسے بعض اضافوں سمیت مرتب کرکے سعودی ریڈیو کی اردو سروس میں بروز جمعہ ساڑھے تین بجے سہ پہر والے اپنے ہفتہ وار ریڈیو پروگرام’’اسلام اور ہماری زندگی‘‘ میں اپنے سامعینِ کرام کے گوش گزار کیا،اور اب کئی مزید اضافوں کے بعد اپنے قارئینِ کرام کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔تَقَبَّلَہُ اللّٰہُ تَعَالَیٰ خَالِصاً لِوَجْہِہِ الْکَرِیْمِ۔۔آمین
اس کتاب کی ترتیب اور کمپوزنگ میں ہماری لختِ جگر آنسہ نادیہ قمر۔سلمہا اﷲ۔نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔اللہ تعالیٰ اسے دنیا و آخرت میں جزائے خیر عطا فرمائے۔وَفَّقَنَا اللّٰہُ وَ اِیَّاہَا لِکُلِّ خَیْرٍ وَ تَقَبَّلَہٗ مِنَّا۔۔آمین۔
اور اسے کتابی شکل میں آپ تک پہنچانے میں ہمارے دوست جناب انجینئر عصمت امین خواجہ صاحب(جنرل مینجر فاؤنڈیشنز بلڈنگ کنٹرکٹنگ کمپنی لمیٹڈ الخبر۔لاہور)کی ترغیب و تحریص سے جناب انجینئر شعیب احمد(C.E.O