کتاب: عظمت قرآن : بزبان قرآن - صفحہ 20
فہد قرآن کمپلیکس مدینہ منورہ نے لاکھوں کی تعداد میں چھاپ کر دنیا بھر میں پہنچا دیا اور ابھی تک پہنچایا جارہا ہے۔
4۔تفسیری اجزاء:
قرآنِ کریم کی تفسیر چونکہ تمام علوم میں سے علی الاطلاق اشرف وافضل اور اعلیٰ ترین علم ہے۔یہی وجہ ہے کہ کسی نے پورے قرآنِ کریم کی مکمل ومفصل تفسیر لکھی،کسی نے ترجمہ وحواشی رقم فرمائے،کسی نے صرف ترجمہ کیا اور کسی نے صرف حاشیہ لکھا اور بعض اہلِ علم نے محض تفسیری اجزاء تحریر فرمائے۔مثلاً کسی نے متعدد سورتوں کی تفسیر،کسی نے تفسیر سورۂ یوسف،کسی نے تفسیر سورۃ الحجرات،کسی نے تفسیر سورۃ الضحیٰ،کسی نے تفسیر المعوذتین لکھی اور بعض اہلِ علم نے مختلف سورتوں،قرآنی واقعات وقصص اور معوذتین کے فضائل ومسائل پر محاضرات(لیکچرز)دیے ہیں جو تحریری شکل میں آجانے کے ساتھ ساتھ آڈیو،ویڈیو کیسٹس اور سی ڈیز میں بھی موجود ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے اپنی اس کتابِ مقدس کی خدمت کا کچھ موقع ہمیں بھی عطا فرمایا ہے،جس کا نقشِ اول تو مذکورہ سابقہ کتاب ہی ہے،جبکہ نقشِ ثانی’’کلامِ الٰہی میں اوامر و نواہی‘‘ ہے۔جو بڑے سائز کے(414)صفحات پر مشتمل ہے اور ہندوستان میں نیشنل پرنٹرز،بنگلورسے شائع ہوچکی ہے۔یہ کتاب دراصل ایک خاتون محترمہ ام عبد المتین عظمت فاطمہ کی ترتیب و تدوین تھی،جسے ہم نے ایڈٹ کیا اور کتاب میں اتنے اضافے کیے کہ وہ اصل سے دو گنا ہوگئی۔قرآنی خدمات کا نقشِ ثالث ہمارے اُن تفسیری دروس کی تحریری شکل ہے،جو ہم نے ائیر بیس الظہران کے اسلامک سنٹر میں دیے،جہاں ہم نے قرآنِ کریم کی صرف