کتاب: عظمت قرآن : بزبان قرآن - صفحہ 19
کے ہیرے موتی لڑیوں میں پروئے ہوئے ملتے ہیں۔مزید برآں یہ تفسیر اسرائیلی روایات سے تقریباً پاک ہے۔
۷۔ علامہ سید محمود آلوسی کی تفسیر’’روح المعاني في تفسیر القرآن العظیم والسبع المثاني‘‘ المعروف’’تفسیر آلوسی‘‘۔یہ کتاب متقدمین علمائِ تفسیر کے افادات کا عمدہ و عالمانہ اور مبصرانہ انتخاب ہے۔
3۔دورِ حاضر اور ماضی قریب کی بعض کتبِ تفسیروحواشی:
۱۔ علامہ احمد حسن دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کی تفسیر’’احسن التفاسیر‘‘ طریقۂ سلف کی حامل ہے۔اس تفسیر کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اسے ضعیف وموضوع احادیث سے بالکلیہ پاک رکھنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔
۲۔ مولانا عبدالرحمن کیلانی کی تفسیر’’تیسیر القرآن‘‘ پہلی کی نسبت قدرے مختصر مگر انہی صفات کی مالک تفسیر ہے۔
۳۔ تفسیر’’فوائد سلفیہ‘‘ الموسومہ باشرف الحواشی،استاذی شیخ الحدیث مولانا عبدہٗ الفلاح رحمۃ اللہ علیہ کا بڑا مفصل حاشیہ ہے،جو حاشیہ ہونے کے باوجود ایک جامع ومانع تفسیر ہے۔
۴۔ ہمارے فاضل دوست،ہندی الاصل،سعودی نیشنل جناب ڈاکٹر محمد لقمان سلفی حفظہ اللہ کا تفسیری حاشیہ’’تیسیر الرحمن لبیان القرآن‘‘ بھی ایک بہترین تفسیری کوشش ہے۔
۵۔ ایک دوسرے فاضل،شعبۂ تالیف وتحقیق۔دارالسلام لاہور۔کے انچارج،معروف مفسر حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ کا تفسیری حاشیہ’’احسن البیان‘‘ جسے پہلے عالمی اشاعتی ادارے دارالسلام الریاض نے شائع کیا اور پھر کنگ