کتاب: عظمت قرآن : بزبان قرآن - صفحہ 181
برزخی زندگی میں سزا قرآنِ مجید سے اعراض وروگردانی کی سزا دنیا کی زندگی تک محدود نہیں بلکہ اس کی سزا برزخ میں بھی بھگتنی پڑے گی۔جو شخص قرآنِ مجید سے غافل رہا اور اس نے قرآنِ مجید نہ پڑھا وہ قبر میں منکر نکیر کے سوالوں کا جواب نہیں دے پائے گا۔صحیح بخاری میں حدیث ہے کہ فرشتے اسے ڈانٹ کر پوچھیں گے: ((لَا دَرَیْتَ وَ لَا تَلَیْتَ))(صحیح البخاري:۱۲۷۳) ’’تو نے جاننے کی کوشش کی اور نہ ہی قرآنِ مجید کی تلاوت کی۔‘‘ اس کے بعد فرشتے میت کو لوہے کی گرزوں سے مارنا شروع کریں گے اور وہ قیامت تک یہ سزا بھگتتا رہے گا۔