کتاب: عظمت قرآن : بزبان قرآن - صفحہ 180
نسخہ بیت الخلاء میں بہا دیا گیا۔ (نیوز ویک ۹- مئی ۲۰۰۵ء بحوالہ ہفت روزہ غزوہ،لاہور ۲۰ تا ۲۶ - مئی ۲۰۰۵ء) لیکن افسوس! مسلمانوں کو اس پر صحیح احتجاج کرنے یا اس کی مذمت کرنے کی جرأت نہیں ہوسکی۔یہ ذلت اور رسوائی نتیجہ ہے قرآنِ مجید سے اعراض کا!! قرآنِ مجید کے ساتھ گہرے تعلق کی وجہ سے کہاں وہ شان و شوکت،عزت اور عظمت کہ ایک مسلمان کی میت کا احترام کرنے پر کفار مجبور تھے۔اور کہاں قرآنِ مجید سے اعراض کے نتیجے میں آج یہ ذلت اور رسوائی کہ اٹھاون آزاد اسلامی ممالک اپنی مقدس کتاب کی حفاظت کرنے سے عاجز ہیں !!