کتاب: عظمت قرآن : بزبان قرآن - صفحہ 174
} وَ زَیَّنَ لَھُمُ الشَّیْطٰنُ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ}[الأنعام:۴۳] ’’اور جو وہ کام کرتے تھے شیطان اُن کو(ان کی نظروں میں)آراستہ کر دکھاتا تھا۔‘‘ آگے چل کر سورۃ الانفال میں ارشاد گرامی ہے: } وَ اِذْ زَیَّنَ لَھُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَھُمْ وَ قَالَ لَا غَالِبَ لَکُمُ الْیَوْمَ مِنَ النَّاسِ وَ اِنِّیْ جَارٌلَّکُمْ}[الأنفال:۴۸] ’’اور جب شیطان نے ان کے اعمال ان کو آراستہ کر دکھائے اور کہا کہ آج کے دن لوگوں میں سے کوئی تم پر غالب نہ ہو گا اور میں تمھارا رفیق ہوں۔‘‘ سورۃ النحل میں خالقِ کائنات کا ارشاد ہے: } تَاللّٰہِ لَقَدْ اَرْسَلْنَآ اِلٰٓی اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِکَ فَزَیَّنَ لَھُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَھُمْ فَھُوَ وَلِیُّھُمُ الْیَوْمَ وَ لَھُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ}[النحل:۶۳] ’’اللہ کی قسم! ہم نے تم سے پہلی اُمتوں کی طرف پیغمبر بھیجے تو شیطان نے اُن کے کردار(ناشائستہ)ان کو آراستہ کر کے دکھائے تو آج بھی وہی اُن کا دوست ہے اور اُن کے لیے دردناک عذاب ہے۔‘‘ جبکہ سورۃ النمل میں بلقیس اور قومِ سبأ کے بارے میں ارشادِ الٰہی ہے: } وَجَدْتُّھَا وَقَوْمَھَا یَسْجُدُوْنَ لِلشَّمْسِ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ وَزَیَّنَ لَھُمْ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَھُمْ فَصَدَّھُمْ عَنِ السَّبِیْلِ فَھُمْ لاَ یَھْتَدُوْنَ}[النمل:۲۴] ’’میں نے دیکھا کہ وہ اور اس کی قوم اللہ کو چھوڑ کر آفتاب کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے اُن کے اعمال اُن کو آراستہ کر دکھائے