کتاب: عظمت قرآن : بزبان قرآن - صفحہ 17
اس کلام وپیامِ الٰہی میں موجود مسائل واحکام کو سمجھنے سمجھانے کے لیے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے لیکر آج تک بے شمار لوگ میدان میں آئے اور ان میں سے ہر کسی نے الگ الگ انداز اختیار کیا جس سے تفسیر کے متعدد مناہج سامنے آئے۔مثلاً:
1۔تفسیر القرآن بالقرآن والسنۃ والآثار:
۱۔ اس سلسلہ میں سب سے پہلی مشہور ومعتبر صحیح ترین اور مرجعِ اوّل امام ابنِ جریر طبری کی تفسیر’’جامع البیان‘‘ المعروف’’تفسیر ابن جریر‘‘ یا’’تفسیر طبری‘‘ ہے۔
۲۔ امام بغوی کی تفسیر’’معالم التنزیل‘‘ المعروف’’تفسیر بغوی‘‘ یہ ضعیف احادیث اور بدعات سے پاک ہونے کے لحاظ سے بہترین تفسیر ہے۔
۳۔ امام ابنِ عطیہ اندلسی کی تفسیر’’المحررالوجیز في تفسیر الکتاب العزیز‘‘
۴۔ امام ابن کثیر کی’’تفسیر القرآن العظیم‘‘ المعروف’’تفسیر ابن کثیر‘‘ تفسیر ماثور کے طور پر اور بعض خصائص کی بنا پر تفسیر ابن جریر کے بعد اس کا درجہ ہے۔صحیح و مختصر،سہل ومتداول اور اردو انگلش میں دستیاب ہونے کی وجہ سے یہ دنیا کی مشہور ترین تفسیر ہے۔
2۔تفسیربالرائے:
۱۔ امام بیضاوی کی تفسیر’’أنوار التنزیل و أسرار التأویل‘‘ المعروف’’تفسیر بیضاوی‘‘ جو دراصل تفسیر الکشاف زمخشری کا اختصار ہے،جس پر بعض اضافے تفسیر کبیر امام رازی،تفسیر امام راغب اصفہانی اور بعض دیگر کتبِ