کتاب: عظمت قرآن : بزبان قرآن - صفحہ 16
{وَ الَّذِیْنَ جَاھَدُوْا فِیْنَا لَنَھْدِیَنَّھُمْ سُبُلَنَا}[العنکبوت:۶۹]
قرآنِ کریم حصولِ اجر وثواب کا ذریعہ ہے کہ اس کا صرف ایک حرف پڑھنے سے دس نیکیاں ملتی ہیں۔(سنن الترمذي:)
قرآنِ کریم زہریلے جانوروں کے زہر کا تریاق ہے۔
(مصنف ابن أبي شیبۃ،مسند بزّار،طحاوي)
یہ آسیب ومِرگی اور نظرِ بد زائل کرنے کا تیر بہ ہدف نسخہ اور تعویذ گنڈوں،جادو ٹونوں اور شیطانی وساوس کا رحمانی علاج ہے۔
ابلیسِ لعین سے انسان کو بچانے کے لیے یہ قرآن محافظ(Guard)کا کام کرتا ہے(آیۃ الکرسی)۔
یہ قرآنِ کریم حصولِ خیر وبرکت کا دروازہ،اللہ سے اپنی حاجات پوری کروانے کا ذریعہ اور فراوانیِ رزق کا باعث ہے۔
یہ قرآن دنیوی وبرزخی اور اخروی زندگی کی تمام مشکلات سے نجات دہندہ ہے۔
قرآنِ کریم کے اتنے فضائل وبرکات اور فوائد وثمرات ہیں کہ .
سفینہ چاہیے اس بحرِ بے کراں کے لیے
اللہ تعالیٰ کی توفیق اور اسی کا فضل و احسان ہے کہ اس نے اپنے کلامِ پاک کی خدمت کے لیے بے شمار علمائِ کرام کو منتخب فرمایا،جنھوں نے تفسیر و اعجازِ قرآن کو مختلف پہلوؤں سے بیان کیا اور خوب علمی لعل وجواہر بکھیرے۔