کتاب: عظمت قرآن : بزبان قرآن - صفحہ 150
پانی تھا۔پھر یہ بر اعظم ٹوٹ کر ایک دوسرے سے دور ہوتے گئے۔جیسے مغربی افریقہ کی خلیج گنی کے نقشے سے صاف ظاہر ہے کہ جنوبی امریکہ کے ملک برازیل کا شمال مشرقی کونا افریقہ کے ساحل گنی سے ٹوٹ کر الگ ہوا ہوگا۔یوں امریکہ دور جا بیٹھا۔اسی طرح آسٹریلیا پاؤں میں جالگا او یورپ جزیرہ نما بن کر رہ گیا۔ یہ کس قدر حیرت کی بات ہے کہ زمینی پلیٹوں کے نظریے کا انکشاف قرآن مجید نے چودہ سو سال سے زیادہ عرصہ پہلے کردیا تھاجبکہ جدید سائنس والے اب وہاں تک رسائی حاصل کرپائے ہیں۔یہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی نوع بہ نوع حکمتیں ہیں جو آشکار ہورہی ہیں۔ 2۔نر اور مادہ: سورۂ یٰسین میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: } سُبْحٰنَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ کُلَّھَا مِمَّا تُنْبِتُ الْاَرْضُ وَمِنْ اَنفُسِھِمْ وَمِمَّا لاَ یَعْلَمُوْنَ}[یٰسٓ:۳۶] ’’وہ ا للہ پاک ہے جس نے زمین کی نباتات کے اور خود ان کے ا ور جن چیزوں کی ان کو خبر نہیں سب کے جوڑے بنائے۔‘‘ سائنس نے تحقیق کے بعد نہ صرف نباتات میں نر اور مادہ کے وجود کی تصدیق کی ہے بلکہ بعض دوسری اشیا میں بھی نر اور مادہ کے وجود کی تصدیق کی ہے۔ 3۔باد و باراں: سورۃ الحجر میں ارشادِ مبارک ہے: } وَ اَرْسَلْنَا الرِّیٰحَ لَوَاقِحَ فَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآئِ مَآئً فَاَسْقَیْنٰکُمُوْہُ وَ مَآ اَنْتُمْ لَہٗ بِخٰزِنِیْنَ}[الحجر:۲۲]