کتاب: عظمت قرآن : بزبان قرآن - صفحہ 102
لَھُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِھَا الْاَنْھٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْھَا نُزُلًا مِّنْ عِنْدِ اللّٰہِ وَ مَا عِنْدَ اللّٰہِ خَیْرٌ لِّلْاَبْرَارِ . وَ اِنَّ مِنْ اَھْلِ الْکِتٰبِ لَمَنْ یُّؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَ مَآ اُنْزِلَ اِلَیْکُمْ وَ مَآ اُنْزِلَ اِلَیْھِمْ خٰشِعِیْنَ لِلّٰہِ لَا یَشْتَرُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ ثَمَنًا قَلِیْلًا اُولٰٓئِکَ لَھُمْ اَجْرُھُمْ عِنْدَ رَبِّھِمْ اِنَّ اللّٰہَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ . یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اصْبِرُوْا وَ صَابِرُوْا وَ رَابِطُوْا وَ اتَّقُوا اللّٰہَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ . }[آل عمران:۱۹۰ تا ۲۰۰] ’’بیشک آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور رات اور دن کے بدل بدل کر آنے جانے میں عقل والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔جو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے(ہر حال میں)اللہ کو یاد کرتے اور آسمان اور زمین کی پیدائش میں غور کرتے(اور کہتے)ہیں کہ اے ہمارے رب! تو نے اس(مخلوق)کو بے فائدہ پیدا نہیں کیا،تو پاک ہے تو(قیامت کے دن)ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچانا۔اے ہمارے رب! جس کو تو نے دوزخ میں ڈالا اُسے رُسوا کیا اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔اے ہمارے رب! ہم نے ایک ندا لگانے والے کو سنا کہ ایمان کے لیے پکار رہا تھا:اپنے رب پر ایمان لاؤ،تو ہم ایمان لے آئے۔اے اللہ! ہمارے گناہ معاف فرما اور ہماری برائیوں کو ہم سے محو کر اور ہم کو دنیا سے نیک بندوں کے ساتھ اٹھا۔اے اللہ! تو نے جن جن چیزوں کے ہم سے اپنے پیغمبروں کے ذریعے وعدے کیے ہیں وہ ہمیں عطا فرما اور قیامت کے دن ہمیں رسوا نہ کرنا۔کچھ شک نہیں کہ تو خلافِ وعدہ نہیں کرتا۔چنانچہ اُن کے رب نے اُن کی