کتاب: اذکار نافعہ - صفحہ 89
پس وہ جواب میں کہتا ہے:’’ اللہ تعالیٰ نے۔‘‘
تو وہ کہتا ہے:’’ تو اللہ تعالیٰ کو کس نے پیدا کیا ؟‘‘
پس تم میں سے جب کوئی ایسی کیفیت محسوس کرے ، تو کہے:
’’ آمَنْتُ بِاللّٰہِ وَرَسُوْلِہِ۔‘‘[1]
ایسا کہنا ، اس شخص سے اس [وسوسہ] کو دور کر دے گا۔[2]
[1] [ترجمہ: میں اللہ تعالیٰ اور ان کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایمان لایا۔]
[2] المسند،رقم الحدیث ۲۶۲۰۳،۴۳؍۲۷۱۔ حافظ منذری نے تحریر کیا ہے : ’’اسے احمد نے [عمدہ سند] کے ساتھ اور ابو یعلیٰ اور بزار نے روایت کیا ہے۔‘‘ (ملاحظہ ہو: صحیح الترغیب والترھیب ۲؍۲۶۸)۔