کتاب: اذکار نافعہ - صفحہ 63
’’{قُلْ یَا أَیُّہَا الْکَافِرُوْنَ} پڑھو، کیونکہ وہ شرک سے برأ ت ہے۔‘‘ ۱۲: سورۃ {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ}: ۱: ایک تہائی قرآن کے برابر ہونا: امام مسلم نے حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے ،کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ أَیَعْجِزُ أَحَدُکُمْ أَنْ یَقْرَأَ فِيْ لَیْلَۃٍ ثُلْثَ الْقُرْآن۔‘‘ ’’ کیا تم میں سے ایک شخص اس بات کی استطاعت نہیں رکھتا ،کہ وہ رات میں ایک تہائی قرآن پڑھ لے؟‘‘ انہوں نے عرض کیا: ’’ وَکَیْفَ یَقْرَأُ ثُلْثَ الْقُرْآنِ؟‘‘ ’’ وہ ایک تہائی قرآن کیسے پڑھے؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ} یَعْدِلُ ثُلْثَ الْقُرْآن‘‘۔[1] ’’ {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ} ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔‘‘ ب: اس کی قرأ ت پسند کرنے والے سے اللہ تعالیٰ کی محبت : امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے، کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو ایک فوجی دستے کا امیر بنا کر بھیجا ، وہ اپنے ساتھیوں کو نماز
[1] صحیح مسلم،کتاب صلاۃ المسافرین وقصرھا،باب فضل قراء ۃ {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ} ، رقم الحدیث ۲۵۹۔(۸۱۱)،۱؍۵۵۶۔ امام بخاری نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے اسی مضمون کی حدیث روایت کی ہے۔(ملاحظہ ہو: صحیح البخاري،کتاب فضائل القرآن، باب فضل {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ}، رقم الحدیث ۵۰۱۵،۹؍۵۹)۔