کتاب: اذکار نافعہ - صفحہ 36
(۲)
قرآن کریم اور بعض سورتوں اور آیات کے فضائل
اللہ عزوجل نے اپنے نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن کریم نازل فرمایا۔ وہ سارا ہی اہل ایمان کے لیے سراپا رحمت،پیکرِ ہدایت اور مجسمہ شفا ہے۔ مزیر برآں اللہ کریم نے بعض سورتوں اور آیات کو دوسری سورتوں اور آیات پر فوقیت عطا فرمائی ہے۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی سورتوں اور آیات کے مخصوص فوائد اور برکات سے اُمت کو آگاہ فرمایا۔
قرآن کریم اور بعض مخصوص سورتوں اور آیات کے فضائل و ثمرات کے متعلق قرآن و سنت کی بعض نصوص توفیقِ الٰہی سے ذیل میں پیش کی جا رہی ہیں:
۔ا۔ فضائلِ قرآن کریم
۱: اہلِ ایمان کے لیے شفا اور رحمت:
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
{قُلْ ھُوَ لِلَّذِیْنَ آمَنُوْا ھُدًی وَّشِفَاء}[1]
’’کہہ دیجیے وہ[قرآن کریم] اہلِ ایمان کے لیے باعثِ ہدایت اور شفاہے۔‘‘
۲: ایک حرف پڑھنے پر دس نیکیاں:
امام ترمذی نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ وہ بیان کرتے ہیں ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
[1] سورۃ فصلت؍جزء من الآیۃ۴۴۔