کتاب: اذکار نافعہ - صفحہ 32
اور آپ کی تسبیح اور زیادہ کثرت سے کرتے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:’’ وہ مجھ سے کیا طلب کر رہے ہیں؟‘‘ وہ عرض کرتے ہیں:’’ وہ آپ سے جنت مانگ رہے ہیں۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ’’کیا انہوں نے اسے دیکھا ہے؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’وہ عرض کرتے ہیں:’’نہیں ، واللہ! اے رب! انہوں نے اسے نہیں دیکھا۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:’’ اگر انہوں نے اسے دیکھا ہوتا ، تو ان کی کیفیت کیا ہوتی؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ وہ عرض کرتے ہیں:’’ اگر انہوں نے اسے دیکھا ہوتا ، تو وہ اس کے اور بھی زیادہ خواہش مند ہوتے ، اس کی خاطر ان کی تڑپ مزید شدید ہوتی اور اس کے متعلق ان کی آرزو بہت زیادہ بڑھ جاتی۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا: ’’ وہ کس چیز سے پناہ مانگتے ہیں؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ وہ جواب میں عرض کرتے ہیں:’’دوزخ سے ‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :’’ کیا انہوں نے اسے دیکھا ہے؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ وہ عرض کرتے ہیں:’’نہیں، واللہ ! اے رب! انہوں نے اسے دیکھا نہیں۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:’’ اگر وہ اسے دیکھ لیں ، تو ان کی کیفیت کیسے ہو؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ وہ جواب میں عرض کرتے ہیں:’’اگر انہوں نے اسے دیکھا ہوتا ، تو وہ اس سے دور ہونے میں سب سے آگے ہوتے ، اور اس سے سب