کتاب: اذکار نافعہ - صفحہ 25
(۱) فضائلِ ذکر قرآن و سنت میں ذکر کے بہت سے فضائل ، برکات اور ثمرات بیان کیے گئے ہیں۔ان میں سے چند ایک توفیقِ الٰہی سے ذیل میں پیش کیے جا رہے ہیں: ۱۔ذکرِ الٰہی سب سے بڑا: ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَلَذِکْرُ اللّٰہِ أَکْبَر} [1] ’’اور یقینا اللہ تعالیٰ کا ذکر [تمام نیکیوں سے] بڑا ہے۔‘‘ ۲۔بہترین عمل: ۳۔پاکیزہ ترین عمل: ۴۔بلند ترین عمل: ۵۔سونا اور چاندی خرچ کرنے سے بہتر: ۶۔جہاد کرنے ، دشمن کو قتل کرنے اور قتل ہونے سے بہتر: ۷۔عذابِ الٰہی سے سب سے زیاہ نجات دینے والا عمل: امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا، کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’أَ لَا أُنَبِّئُکُمْ بِخَیْرِ أَعْمَالِکُمْ ، وَأَزْکَاھَا عِنْدَ مَلِیْکِکُمْ ، وَأَرْفَعِھَا فِيْ دَرَجَاتِکُمْ، وَخَیْرٍ لَّکُمْ مِنْ إِنفَاقِ الذَّھَبِ وَالْوَرَقِ، وَخَیْرٍ لَّکُمْ مِنْ
[1] سورۃ العنکبوت؍جزء من الآیۃ ۴۵۔