کتاب: اذکار نافعہ - صفحہ 23
۳: فضائلِ اذان۔
۴: اذان کے متعلقہ اذکار کے فضائل۔
۵: وضو کے بعد پڑھی جانے والی دعا کی فضیلت۔
۶: مسجد میں داخل ہونے کی دعا کی فضیلت ۔
۷: نماز کے بعض اذکار کے فضائل۔
۸: تہلیل، تحمید ، تکبیر اور [لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ] کے فضائل۔
۹: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درُود اور اس کے فضائل۔
۱۰: استغفار کے فضائل اور اس کے بعض مخصوص الفاظ۔
۱۱: صبح و شام کے بعض اذکار کے فضائل ۔
۱۲: مرادیں پوری کروانے والے آٹھ اذکار۔
۱۳: متفرق اذکار کے فضائل ۔
ان کے بعد درجِ ذیل تین تنبیہات ذکر کی گئی ہیں:
۱: اذکارِ نافعہ کے ساتھ مقدور بھر کوشش کرنا ۔
۲: فوائد اذکار کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنا۔
۳: ثمراتِ اذکار کے بارے میں مایوس نہ ہونا۔
شکر و دعا:
اللہ مالک الملک کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں ،کہ انہوں نے مجھ ناچیز کو اس عظیم موضوع کے بارے میں کچھ کام کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔ فَلَہُ الْحَمْدُ عَدَدَ کُلِّ شَيْئٍ ، وَلَہُ الْحَمْدُ مِلْ ئَ کُلِّ شَيْئٍ۔
رب حي و قیوم میرے قابلِ صد احترام والدین کی قبریں جنت کے باغیچے بنائیں، کہ انہوں نے اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت کے لیے مقدور بھر محنت کی۔ (رَبِّ