کتاب: اذکار نافعہ - صفحہ 162
۲۵:لباس پہنتے وقت گناہ معاف کروانے والی دعا: امام ابوداؤد اور امام حاکم نے حضرت معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص لباس پہنے اور کہے: [اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ کَسَانِيْ ھٰذَا، وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّيْ وَلَا قُوَّۃٍ] [1] تو اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔‘‘[2] ۲۶: گھر سے نکلنے کی عظیم برکات والی دعا: امام ابوداؤد نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب آدمی اپنے گھر سے نکلے اور کہے: [بِسْمِ اللّٰہِ ، تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ ، لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ۔][3] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [1] [ترجمہ: ’’تمام تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے، جنہوں نے مجھے یہ پہنایا اور مجھے یہ میری ہمت اور طاقت کے بغیر عطا فرمایا‘‘] [2] سنن أبي داود، کتاب اللباس، جزء من رقم الحدیث ۴۰۱۶،۱۱؍۴۵؛ والمستدرک علی الصحیحین ، کتاب اللباس، ۴؍۱۹۲۔۱۹۳۔ امام حاکم نے اس کی [سند کو صحیح] قرار دیا اور شیخ البانی نے اس حدیث کو [حسن] کہا ہے۔ (ملاحظہ ہو: المرجع السابق ۴؍۱۹۳؛ وصحیح سنن أبي داود ۲؍۷۶۰)۔ الفاظِ حدیث المستدرک کے ہیں۔ [3] [ترجمہ: ’’اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ ، میں نے اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کیا ۔ نہ گناہ سے بچنے کی ہمت ہے اور نہ نیکی کرنے کی طاقت ، مگر اللہ تعالیٰ [کی توفیق] کے ساتھ۔‘‘]