کتاب: اذکار نافعہ - صفحہ 161
نے فرمایا: ’’بلاشبہ اگر تم میں سے کوئی اپنی اہلیہ کے پاس آتے وقت کہے: [بِسْمِ اللّٰہِ ،اَللّٰھُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ ، وَجَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا] [1] اور انہیں بچہ دیے جانے کا فیصلہ [ربانی] کیا گیا ہو ، تو وہ [شیطان] اسے ضرر نہ پہنچا سکے گا۔‘‘[2] ۲۴:بیت الخلاء میں جنوں سے حجاب کے لیے ذکر: امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جنوں کی آنکھوں اور انسانوں کی شرم گاہوں کے درمیان ستر[3]یہ ہے ، کہ جب تم میں سے کوئی ایک بیت الخلاء میں داخل ہو ،تو: [بِسْمِ اللّٰہِ] [4] کہے۔[5]
[1] [ترجمہ: ’’اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ، اے اللہ! ہمیں شیطان سے بچائیے ، اور شیطان کو اس [بچے] سے دور رکھئیے، جو آپ ہمیں عنایت فرمائیں گے۔‘‘] [2] صحیح البخاري ، کتاب الوضوء ، باب التسمیۃ علی کل حال ، وعند الوقاع،رقم الحدیث ۱۴۱، ۱؍۲۴۲۔ [3] یعنی رکاوٹ یہ ہے۔ [4] [ ترجمہ: ’’اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ‘‘] [5] صحیح سنن الترمذي ، باب ما ذُکِر من التسمیۃ في دخول الخلاء، رقم الحدیث ۴۹۶۔ ۶۱۱، ۱؍ ۱۸۸؛ وسنن ابن ماجہ ، أبواب الطہارۃ و سننھا ، باب ما یقول إذا دخل الخلاء ، رقم الحدیث ۲۹۶،۱؍۵۹۔۶۰۔ شیخ البانی نے اسے [صحیح] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: صحیح سنن الترمذي ۱؍۱۸۸؛ وصحیح سنن ابن ماجہ ۱؍۵۴)۔