کتاب: اذکار نافعہ - صفحہ 150
۱۲: بیماری پر اللہ تعالیٰ کی حمد کا ثواب: امام احمد نے حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا :’’ یقینا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’یقینااللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ’’ بلاشبہ جب میں اپنے بندوں میں سے کسی مومن بندے کو ابتلا میں ڈالتا ہوں اور وہ اس ابتلا پر میری حمد کرتا ہے ، تو وہ[اپنی بیماری کے] اس بستر سے گناہوں سے اس طرح[پاک ہو کر] اُٹھتا ہے ،جس طرح کہ وہ اپنی ماں کے ہاں پیدا ہونے کے دن تھا۔‘‘ اور رب عزوجل فرماتے ہیں:’’میں نے اپنے بندے کو جکڑ رکھا ہے اور میں نے اسے ابتلا [1]میں ڈالا ہے، تم اس کے لیے اسی طرح[نیکیوں کا تحریر کرنا] جاری رکھو ، جیسا کہ اس کی تندرستی کے زمانے میں تھا[2]۔‘‘[3] ۱۳:بینائی کی محرومی پر حمد کا ثواب: امام ابن حبان نے حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے ، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب تعالیٰ سے نقل فرمایا ،کہ انہوں نے ارشاد فرمایا: ’’جب میں اپنے بندے کی دونوں آنکھیں چھین لوں اور وہ شدت سے ان کو چاہنے والا ہو، تو میں اس کے لیے جنت سے کم ثواب پر راضی نہیں
[1] ابتلا سے یہاں مراد بیماری ہے ۔ واللّٰہ اعلم بالصواب۔ [2] یہاں نیکیاں تحریر کرنے والے فرشتوں سے خطاب ہے۔ واللّٰہ تعالیٰ أعلم۔ [3] انظر: المسند، رقم الحدیث ۱۷۱۱۸،۲۸؍۳۴۴۔ شیخ ارناؤوط اور ان کے رفقاء نے اسے [صحیح لغیرہ] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: ھامش المسند ۲۸؍۳۴۴)۔