کتاب: اذکار نافعہ - صفحہ 139
۶: بیدارئ شب کے وقت مخصوص اذکار کے بعد کی دعائیں: امام بخاری نے حضرت عبادہ بن الصامت رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے ،کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص رات کو بیدار ہو اور کہے: [لَاإِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ، لاَ شَرِیْکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ، وَلَہُ الْحَمْدُ، وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَيْئٍ قَدِیْرٌ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، وَ سُبْحَانَ اللّٰہِ، وَلَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ] [1] پھر کہے:’’ اے اللہ! مجھے معاف فرما دیجیے۔ یا [کوئی اور]دعا کرے، تو اس کی دعا قبول کی جاتی ہے اور اگر وہ وضو کرے ،تو اس کی نماز قبول کی جاتی ہے۔‘‘[2] ۷: دس دس مرتبہ تکبیر ، تسبیح اورتحمید کے بعد کی دعا: امام ترمذی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا:’’مجھے ایسے کلمات سکھلائیے، کہ میں انہیں نماز میں پڑھوں۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
[1] [ترجمہ:’’اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ یکتا ہیں ، ان کا کوئی ساجھی نہیں، ساری بادشاہت ان ہی کی ہے، ساری تعریف ان ہی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر کمال قدرت رکھتے ہیں۔ سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے اور اللہ تعالیٰ ہر عیب سے پاک ہیں، اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی اور معبود نہیں، اللہ تعالیٰ بہت بڑے ہیں اور اللہ تعالیٰ [کی توفیق] کے بغیر نہ گناہ چھوڑنے کی طاقت ہے اور نہ نیکی کرنے کی قوت‘‘] [2] صحیح البخاري، کتاب التہجد، باب فضل من تعارّ من اللیل فصلّٰی، رقم الحدیث ۱۱۵۴،۳؍۳۹۔