کتاب: اذکار نافعہ - صفحہ 132
(۱۱)
صبح و شام کے بعض اذکار کے فضائل
ا۔ہر چیز کے نقصان سے بچانے والی دعا:
امام ابو داؤد اور امام ترمذی نے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان فرمایا، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
’’ کوئی شخص ایسا نہیں، کہ وہ صبح و شام تین تین مرتبہ اس دعا کو پڑھے:
[بِسمِْ اللّٰہِ الَّذِيْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَيْئٌ فِيْ الْأَرْضِ وَلَا فِيْ السَّمَآئِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔][1]
اور پھر کوئی چیز اسے نقصان پہنچائے۔‘‘[2]
۲: اللہ تعالیٰ کو راضی اور جنت میں داخل کروانے والا ذکر:
ا:امام احمد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان فرمایا ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
’’کوئی بندہ صبح و شام تین تین دفعہ یہ [ذکر] نہیں پڑھتا:
[1] [ترجمہ: ’’اس اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ، جن کے نام [کی برکت] سے زمین اور آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہ خوب سننے والے اور خوب جاننے والے ہیں۔‘‘]
[2] سنن أبي داود،کتاب الأدب، باب ما یقول إذا أصبح ، جزء من رقم الحدیث ۵۰۷۷، ۱۳؍ ۲۹۳ ؛ و جامع الترمذي ، أبواب الدعوات عن رسول اللہ صلي الله عليه وسلم ، باب ما جاء في الدعاء إذا أصبح و إذا أمسٰی ، جزء من رقم الحدیث ۳۶۱۲،۹؍۲۳۳۔۲۳۴۔ الفاظِ حدیث جامع الترمذي کے ہیں۔ امام ترمذی نے اسے [حسن غریب صحیح] اور شیخ البانی نے [صحیح] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: المرجع السابق ۹؍۲۳۴؛ وصحیح سنن الترمذي ۳؍۱۴۲)۔