کتاب: اذکار نافعہ - صفحہ 112
۲: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان فرمایا:’’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ، تو ہم نے عرض کیا:’’یا رسول اللہ! ہمیں یہ تو معلوم ہو گیا ہے، کہ ہم آپ پر سلام کیسے کہیں، لیکن آپ پر درُود کس طرح بھیجیں؟‘‘
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’تم کہو:
[اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّ عَلیٰ آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلیٰٓ اٰلِ إِبْرَاہِیْمَ۔ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔ اَللَّھُمَّ بَارِکْ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّ عَلیٰ آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلیٰ آلِ إِبْرَاہِیْمَ۔ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔[1]][2]
۳: امام بخاری نے حضرت ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے عرض کیا:’’یا رسول اللہ! ہم آپ پر درُود کس طرح بھیجیں؟‘‘
[1] [ترجمہ:’’اے اللہ! محمد۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔پر اور آل محمد۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ پر رحمت نازل فرمائیے، جس طرح کہ آپ نے آل ابراہیم۔ علیہ السلام ۔ پر رحمت نازل فرمائی۔ بلاشبہ آپ بہت تعریف والے اور بہت بزرگی والے ہیں۔ اے اللہ! محمد۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔پر اور آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر برکت نازل فرمائیے، جس طرح کہ آپ نے آل ابراہیم۔ علیہ السلام ۔پر برکت نازل فرمائی۔ بلاشبہ آپ بہت تعریف والے اور بہت بزرگی والے ہیں۔‘‘]
[2] متفق علیہ: صحیح البخاري، کتاب الدعوات،باب الصلاۃ علی النبي صلي الله عليه وسلم ، رقم الحدیث ۶۳۵۴، ۱۱؍۱۵۲؛ وصحیح مسلم ، کتاب الصلاۃ ، باب الصلاۃ علی النبي صلي الله عليه وسلم بعد التشہد، رقم الحدیث ۶۶۔(۴۰۶) ، ۱؍۳۰۵۔ الفاظِ حدیث صحیح البخاری کے ہیں۔