کتاب: اذکار نافعہ - صفحہ 109
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا:’’اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ’’ میرے سوا کوئی معبودنہیں، میں یگانہ ہوں۔‘‘ اور جب وہ کہتا ہے: [لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ ، لَا شَرِیْکَ لَہُ]۔ [1] اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ’’میرے سوا کوئی معبود نہیں، میں یکتا ہوں، میرا کوئی ہمسر نہیں۔‘‘ اور جب وہ کہتا ہے: [لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ ، لَہُ الْمُلْکُ ، وَلَہُ الْحَمْدُ]۔ [2] اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ’’میرے سوا کوئی معبود نہیں، میرے ہی لیے بادشاہت ہے اور میرے ہی لیے تمام تعریف ہے ۔‘‘ اور جب وہ کہتا ہے: [لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ]۔ [3] اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ’’میرے سوا کوئی معبود نہیں ، نہ گناہ چھوڑنے کی طاقت ہے اور نہ نیکی کرنے کی استطاعت ہے ، مگر میری توفیق کے ساتھ۔‘‘
[1] [ترجمہ: ’’اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ منفرد ہیں، ان کا کوئی ساجھی نہیں۔‘‘] [2] [ترجمہ: ’’ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں، بادشاہی ان ہی کی ہے اور تمام تعریف ان ہی کے لیے ہے۔‘‘] [3] [ترجمہ: ’’اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں، نہ گناہ چھوڑنے کی طاقت ہے اور نہ نیکی کرنے کی استطاعت، مگر اللہ تعالیٰ [کی توفیق ] کے ساتھ۔‘‘]