کتاب: اذکار نافعہ - صفحہ 103
نے بیان فرمایا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
’’اللہ تعالیٰ کے ہاں محبوب ترین کلام چار [جملے] ہیں:
[سُبْحَانَ اللّٰہِ ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ ، وَلَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ۔][1]
ان میں سے کسی ایک سے بھی ابتدا کرنے میں تمہارے لیے کچھ مضائقہ نہیں۔‘‘[2]
۲: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر چیز سے محبوب:
امام مسلم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’اگر میں
[سُبْحَانَ اللّٰہِ ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ ، وَلَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ۔]
کہوں، تو مجھے ایسے کہنا ہر اس چیز سے زیادہ محبوب ہے[3]، جس پر سورج طلوع ہوا۔‘‘[4]
۳:جنت کے پودے:
امام ترمذی نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’اسراء والی رات میں نے ابراہیم علیہ السلام سے ملاقات کی ، تو انہوں نے فرمایا:’’ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! اپنی اُمت کو میرا سلام کہیے اور انہیں بتلائیے ،کہ جنت پاکیزہ مٹی اور شیریں پانی و الی اور درختوں سے خالی زمین ہے اور
[1] [ترجمہ: پاک ہیںاللہ تعالیٰ، تمام تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے ، اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور اللہ تعالیٰ بہت بڑے ہیں۔]
[2] صحیح مسلم ، کتاب الآداب ، باب کراھیۃ التسمیۃ بالأسماء القبیحۃ و بنافع ونحوہ، جزء من رقم الحدیث ۱۲۔(۲۱۳۷)، ۳؍۱۶۸۵۔
[3] [ یعنی دنیا کی تمام چیزوں سے زیادہ پیارے ہیں۔]
[4] صحیح مسلم ، کتاب الذکر والدعاء والتوبۃ والاستغفار، باب فضل التہلیل والتسبیح والدعاء ، رقم الحدیث ۳۲۔ (۲۶۹۵)، ۱؍۲۰۷۲۔