کتاب: عظیم اہل بیت رضی اللہ عنہم اجمعین - صفحہ 25
’’رب تعالیٰ نے تمام جہانوں کو (اور ان میں بسنے والی مخلوق کو) پیدا کیا اور انہیں سب سے بہتر مخلوق اور انسان جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے عزت بخشی جن کا دین سب سے بہترین دین ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور بزرگی کے لیے یہی بات کافی ہے کہ رب تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کی قسم اٹھائی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کو غالب اور متمکن و مستحکم کیا۔‘‘ السید حسن الحسینی