کتاب: عظیم اہل بیت رضی اللہ عنہم اجمعین - صفحہ 230
فضل وکرم کے لیے عجیب نہیں ۔ غرض سیّدہ فاطمہ بنت حسین رضی اللہ عنہا دیگر اہل بیت کے ساتھ اپنے نانا صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر لوٹ آئیں ۔ ذکر و عبادت اور روایت حدیث میں مشغول ہوگئیں ۔ آپ اپنی دادی سیّدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا سے مرسل روایت کرتی ہیں ۔ اس کے علاوہ اپنے والد ماجد سیّدنا حسین رضی اللہ عنہ سے بھی روایت کرتی ہیں ۔ سیّدہ فاطمہ بنت حسین رضی اللہ عنہا نے تقریباً ستر سال کی عمر پاکر ۱۱۷ ھ میں انتقال فرمایا۔ رب تعالیٰ اہل بیت نبوت و رسالت کی اس عابدہ زاہدہ، صابرہ اور عالمہ و فاضلہ پر رحم فرمائے۔ اے فاطمہ! اے آلِ رسول کی اولاد! تم پر سلام۔