کتاب: عظیم اہل بیت رضی اللہ عنہم اجمعین - صفحہ 16
مجموعۂ حدیث کا ترجمہ بھی انھی کی کاوش ہے اور ایسے ہی دیگر مزید کام جاری ہیں ۔ ترجمے میں روانی اور سلاست ان کا خاصہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو مزید برکت عطا فرمائے۔
ترجمے کی مراجعت جامعہ فاطمۃ الزہراء للبنات لاہور کی معلمہ محترمہ سیّدہ نبیلہ محمود صاحبہ نے کی ہے۔ انہوں نے احادیث کے اصل ماخذوں سے مراجعت کی اور کتاب میں جہاں جہاں کوئی کجی رہ گئی تھی اُس کی نشان دہی کی۔ اللہ تعالیٰ سادات کے اس خاندان پر رحم فرمائے اور ان کے عز و شرف میں اضافہ فرمائے۔
آخر میں کتاب معروف مصنف و مترجم اور مدیر اعلیٰ دار المعرفۃ ابو یحییٰ محمد زکریا زاہد حفظہ اللہ کے حوالے کی گئی۔ انہوں نے کتاب کو نظر سے گزارا اور اس کے تمام متعلقات کے کام کو سراہا،گویا کتاب کے ثقہ ہونے پر مہر ثبت کر دی۔ آپ صاحب علم و عمل ہیں اور آج کل ڈاکٹریٹ کے لیے مقالہ لکھ رہے ہیں ۔ ہم دُعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اُن کے تمام کام آسان فرما دے اور ادارے کے لیے اُن کی خدمات کو قبول فرما لے۔ آمین یا رب العالمین!
ادارے کی خواہش ہے کہ وہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کی عظمت و شرف پر مزید کتب بھی منظر عام پر لائے تاکہ یہ سعادت لوگوں کو اہل بیت رضی اللہ عنہم کی محبت اور نقش قدم کی طرف لے جائے۔
رب تعالیٰ کی ذات سے امید ہے کہ وہ اس کتاب کو لوگوں کے لیے مفید بنائے گا اور اس کے ذریعے سے امت مسلمہ کو اپنے ان بزرگوں کی سیرت پر چلنے کی توفیق مرحمت فرمائے گا جن کی ذات وکردار پر آج دشمنوں نے چاروں طرف سے یلغار کر رکھی ہے۔
سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمْ وَآخِرَ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔
دار المعرفۃ
باکستان