کتاب: عظیم اہل بیت رضی اللہ عنہم اجمعین - صفحہ 13
کتاب: عظیم اہل بیت رضی اللہ عنہم اجمعین مصنف: السید حسن الحسینی پبلیشر: دار المعرفۃ پاکستان ترجمہ: مولانا آصف نسیم اظہارِ تشکر ((اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ، نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِیْنُہٗ وَ نَسْتَغْفِرُہٗ، وَ نَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَا، وَ سَیِّئَاتِ اَعْمَالِنَا، مَنْ یَّہْدِہِ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ، وَ مَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ہَادِيَ لَہٗ، وَ أَشْہَدُ أَنْ لَّا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، وَ أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہٗ۔ أَمَّا بَعْدُ: فَإِنَّ أَصْدَقَ الْحَدِیْثِ کِتَابُ اللّٰہِ، وَ أَحْسَنَ الْہَدْيِ ہَدْيُ مُحَمَّدٍ صلي اللّٰه عليه وسلم ، وَ شَرَّ الْأُمُوْرِ مُحْدَثَاتُہَا، وَ کُلَّ مُحْدَثَۃٍ بِدْعَۃٌ، وَ کُلَّ بِدْعَۃٍ ضَلَالَۃٌ، وَ کُلَّ ضَلَالَۃٍ فِي النَّارِ۔)) سب تعریفیں اللہ کو ہی سزا وار ہیں ، ہم اللہ کی تعریف بیان کرتے ہیں ، اس سے مدد کے خواستگار ہیں اور اس سے معافی مانگتے ہیں ۔ ہم اپنے نفس کے شرور اور اپنے اعمال کی برائیوں سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں ۔ جسے اللہ ہدایت سے بہرہ یاب کر دے، اسے کوئی بے راہ کرنے والا نہیں ، اور جسے اللہ سیدھے رستے سے بھٹکا دے، اسے کوئی سیدھی راہ دکھانے والا نہیں ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ وہ اکیلا ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں ۔ا ور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں ۔ اما بعد! بے شک سب سے سچی بات اللہ کی کتاب ہے اور سب سے اچھی سیرت سیّدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہے اور سب سے بری بات (دین میں ) نو ایجاد کردہ باتیں ہیں ۔ اور (دین میں ) نئی بنائی گئی ہر بات بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی