کتاب: عورت کا زیور پردہ - صفحہ 15
جہاں جو کہ ’’اخبار وقت ضیاں اور اخبار ناراں‘‘ ہے اور ڈائجسٹ خود خرید کر وقت کاٹنے کے لیے والدین اور بے غیرت خاوند‘ بھائی لا کر دیتے ہیں۔ کسی نے خوب کہا تھا کہ: علمے کہ راہ حق نماند جہالت است ’’وہ علم جو سیدھے راستے پر نہ لگائے وہ محض جہالت ہے۔‘‘ اس لیے اکبر الہ آبادی نے کہا تھا ؎
ہم ایسی کل کتابیں لائق ضبطی سمجھتے ہیں
کہ جن کو پڑھ کر بچے باپ کو خبطی سمجھتے ہیں
ہائے افسوس! اے مسلمان تیری مسلمانی پر‘ تو نے قرآن کی تلاوت چھوڑی‘ اللہ تعالیٰ نے تیرے لیے فحاشی سے بھرے ڈائجسٹ تیرے ہاتھ میں تھما دیے۔ تو نے حدیث کو چھوڑا‘ اللہ تعالیٰ نے تیرے ہاتھ میں اخبار جہاں تھما دیا۔ کاش کہ تو نے قرآن و حدیث کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا ہوتا تو تمہیں یہ ذلت و خواری کے ایام نہ دیکھنے پڑتے۔ تمہیں مظلوم و مقہور نہ ہونا پڑتا۔ تمہیں کائنات کا خنزیر یہودی اپنا زر خرید غلام نہ بناتا۔ بقول اقبال
چاٹ لیں تم نے کتب فلسفہ و انگلش کی
ہاتھ بھولے سے قرآن کو لگایا ہوتا
اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن وسنت کو تھامنے کی توفیق عطا فرمائیں اور اپنی غلامی کے علاوہ تمام غلامیوں سے نجات دیں اور دونوں جہانوں میں ہمیں سرخرو فرمائیں (آمین یا ربّ العالمین)
4۔تقویٰ و پرہیزگاری :
پردہ جہاں طہارت و پاکیزگی ہے وہاں تقویٰ و پرہیزگاری بھی ہے۔ چنانچہ فرمان باری تعالیٰ ہے:
{یٰبَنِیْ آدَمَ قَدْ أَنْزَلْنَا عَلَیْکُمْ لِبَاسًا یُّوَارِی سَوْاٰتِکُمْ وَرِیشًا وَلِبَاسُ التَّقْوٰی ذٰلِکَ خَیْرٌ} (الاعراف:۲۶)
’’اے آدم کی اولاد! ہم نے تمہارے