کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 87
کیاکریں؟رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اپنے دامن کو ایک بالشت بڑھالیں،ام سلمہ نے عرض کیا:اس سے تو قدم ظاہر ہونے کا خدشہ ہے؟فرمایا:ایک ہاتھ بڑھالیں،اس سے زیادہ نہیں۔ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاکی حدیث میں یہ لفظ وارد ہے:(ایک بالشت لمبا کرنے سے )ان کی پنڈلیاں ظاہر ہونے کاخدشہ ہے۔(یعنی قدموں کی جگہ پنڈلیوں کا لفظ وارد ہے) اس حدیث کو امام احمد نے اپنی مسند میں روایت فرمایا ہے،اس کے الفاظ اس طرح ہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں نے اپنے لباس کے دامن (کی لمبائی)کی بابت سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اسے ایک بالشت لمبا کرلیں،جس پر امہات المؤمنین نے عرض کیا:ایک بالشت کی لمبائی تو مکمل پردے کیلئے ناکافی ہے؟توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر ایک ہاتھ کے بقدر لمبا کرلیں۔ مسند بزار میں،امیرالمؤمنین عمربن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو اپنادامن ایک بالشت لمباکرنے کا حکم دیا،عورتوں نے عرض کیا:ایک بالشت تو کم ہے،اس سے شرمگاہ کے ظاہرہونے کاخدشہ ہے ؟توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:پھر ایک ہاتھ کے بقدر لمبا کرلیں ،عورتوں نے عرض کیا:اس