کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 81
انہی میں شمارہوگا۔ پانچویں دلیل عن عبداللّٰه بن مسعود رضی اللّٰه عنہ عن النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم قال : (المرأۃ عورۃ، فإذا خرجت استشرفھا الشیطان) ترجمہ:عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:عورت پوری کی پوری پردہ ہے، پس جب گھر سے باہر نکلتی ہے توشیطان اسے جھانکنے لگتاہے۔[1] وعن عبداللّٰه بن عمررضی اللّٰه عنھما عن رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم قال: (المرأۃ عورۃ) عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اسے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:عورت مکمل پردہ ہے ۔[2]
[1] صحیح: ترمذی (۱۱۷۳) وغیرہ ،ترمذی فرماتے ہیں:حسن صحیح غریب ۔ابن خزیمہ اور ابن حبان نے حدیث کو صحیح کہا ہے،ابن قدامہ( المغنی۹؍۴۹۱)نے حسن کہا ہے ،ابن رجب (فتح الباری:۸؍۵۲) کہتے ہیں اس کی سند کے تمام رواۃ ثقہ ہیں،دارالقطنی(العلل:۵؍۳۱۴-۳۱۵) فرماتے ہیں قتادہ کی روایت سے مرفوعاصحیح ہے۔ہیثمی (مجمع:۲۱۱۶) نے کہاہےاسے طبرانی نے کبیر میں روایت کیا ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [2] ہیثمی کہتے ہیں(مجمع :۷۶۷۱)اسے طبرانی نے اوسط میں بیان کیا ہے اورا س کے رواۃ صحیح کے رواۃ ہیں۔