کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 74
کی طرف سے دونوں ہتھیلیوں کو ڈھانپ لیتی تھیں۔[1] اسی حوالے سے ابن قدامہ رحمہ اللہ نے ذکرکیا ہے کہ أثرم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:میںنے ابوعبداللہ سے اس شخص کے بارہ میں پوچھاجواپنے باپ کی بیوی یا اپنے بیٹے کی بیوی کے بالوں کودیکھتاہے؟فرمایا:یہ بات قرآن کی آیت [ولایبدین زینتھن]میں مذکورہے ،میں نےپوچھا:اپنے باپ کی بیوی کی پنڈلیوں اور سینہ کی طرف دیکھ سکتاہے؟فرمایا:نہیں،یہ بات انتہائی ناپسندیدہ ہے،پھر فرمایا: مجھے یہ بھی ناپسند ہے کوئی شخص اپنی والدہ یا بہن کے جسم کے ان حصوں کی طرف نظر اٹھائے۔[2] علامہ ابن حزم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:ابراھیم نخعی سے ،صحیح سند سےثابت ہے کہ کوئی شخص اپنی کسی بھی محرم خاتون کے سینے سے اوپر کے اعضاء کے علاوہ،کسی طرف نظر نہیں ڈال سکتا(یعنی :چہرہ اور سروغیرہ دیکھ سکتاہے)[3] مزید فرماتے ہیں:پنڈلیوںکودیکھنا بھی ناپسندیدہ عمل ہے۔[4]
[1] فتاویٰ ارکان الاسلام لابن عثیمین،ص:۲۹۴ [2] المغنی لابن قدامہ ۹؍۴۹۱-۴۹۲ [3] المحلی لابن حزم ۱۰؍۳۲ [4] احکام القرآن للجصاص ۳؍۴۶۳