کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 59
کیا ہے، امام ہیثمی (مجمع الزوائد ۷؍۳۲۷)میں فرماتے ہیں:ابوھریرہ رضی اللہ عنہ کی مذکورہ حدیث کا کچھ حصہ صحیح بخاری میں بھی ہے،اور اس حدیث کے تمام رواۃ صحیحین ہی کے ہیں،محمد بن حارث بن سفیان کے علاوہ،اوریہ بھی ثقہ ہے۔ عن عبداللّٰه بن عمرو رضی اللّٰه عنھما قال :سمعت رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم یقول: (سیکون فی آخر أمتی رجال ...نسائھم کاسیات عاریات .[1] ترجمہ:عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے،فرماتے ہیں :میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سناہے:میری امت کے آخری دور میں ایسے مرد ہوںگے،جن کی عورتیں لباس پہنی ،برہنہ ہوں گی۔ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں روایت فرمایا ہے (۷۰۸۳)شیخ احمد شاکر نے اس کی سند کو صحیح قرار دیا ہے،اس کے علاوہ امام حاکم نے اپنی مستدرک (۴؍۴۳۶) میں روایت کیا ہے اور فرمایا ہے:یہ حدیث شیخین کی شرط کے مطابق صحیح ہے، اگرچہ شیخین نے اسے روایت نہیں فرمایا،امام ذھبی نے حاکم کے حکم پر تعاقب کرتے ہوئے فرمایا ہے:اس کی سند کا ایک راوی عبداللہ القتبانی کو اگرچہ امام مسلم نے حجت مانا ہے،مگر ابوداؤد اور نسائی نے اسے ضعیف کہا ہے،امام ہیثمی مجمع الزاوئد(۵؍۱۳۷) میں فرماتے
[1] رواہ احمد