کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 43
کیاکرتی تھیں اور گھر کے تمام کام انہیں قمیضوں میں انجام دیتی تھیں،ایک عورت کو آٹا پیستے وقت،گوندھتے وقت اور روٹیاں پکاتے وقت ہاتھ کھلے رکھنے پڑتےتھے،اگر نماز میں ہاتھوں اورپاؤں کاڈھانپنا ضروری ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ضرور بیان فرماتے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کو نماز میں قمیض پہننے اور چادر اوڑھنے کا حکم دیا ہے،چنانچہ عورتیں اپنی قمیضوں اور چادروں میں نماز ادا کیاکرتی تھیں۔ رہاوہ کپڑا جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لٹکانے کاحکم دیا ہے، پہلے ایک بالشت لٹکائے رکھنے کا حکم دیا تھا،توآپ سے عرض کیاگیا کہ اس میں پنڈلیوں کے ننگا ہونے کاامکان ہے،توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہاتھ لٹکانے کا حکم دے دیا،تو اس سے مراد عورت کا وہ لبا س ہے جو گھر سے باہر نکلتے ہوئے پہنے(نہ کہ نماز کا) ایک شاعر عمربن ابی ربیعہ کے ایک شعر میں عورت کیلئے گھر سے باہر اسی لباس کا ذکر ہے: کتب القتل والقتال علینا وعلی الغانیات جر الذیول