کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 40
کا جسم صاف جھلکتا ہوگا۔ لہذا ایک مسلمان عورت کو اللہ تعالیٰ کاخوف ہوناچاہئے اور یہ کوشش کرنی چاہئے کہ وہ حدیث میں مذکور اس شدید وعید کے زمرہ میں نہ آجائے، والعیاذباللہ۔ امام بخاری نے ہند بنت حارث کے طریق سے روایت فرمایا ہے،وہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں ،وہ فرماتی ہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک بار رات کی نیند سے بیدار ہوئے،آپ فرمارہے تھے: (لاالٰہ الا اللّٰه ،ماذا أنزل اللیلۃ من الفتنۃ، ماذا أنزل من الخزائن، من یوقظ صواحب الحجرات،کم من کاسیۃ فی الدنیا عاریۃ یوم القیامۃ)[1] یعنی:آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کاذکر(لاالٰہ الااللہ) کرتے ہوئے فرماتے ہیں:آج رات میری امت پر کتنے فتنیں اتارے گئے ہیں،اور کتنے خزانے کھولے گئے ہیں،ان کمروں والیوں (ازواجِ مطہرات) کو کون نیند سے بیدارکرے گا؟دنیا میں کتنی ہی لباس پہنی عورتیں قیامت کے دن برہنہ اٹھائی جائیں گی۔
[1] صحیح بخاری:۵۸۴۴