کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 38
خلیفہ الکلبی کی حدیث بطورِ شاہد پیش کی جاسکتی ہے،امام ابوداؤد فرماتے ہیں: ہمیں احمد بن عمرو بن السرح اور احمد بن سعید الھمدانی نے حدیث بیان کی،یہ دونوں فرماتےہیں: ہمیں ابن وہب نے اور انہیں ابن لھیعہ نے حدیث بیان کی،وہ خالد بن یزیدبن معاویہ سے اور وہ دحیہ بن خلیفہ الکلبی سے روایت کرتے ہیں ،وہ فرماتےہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس قبطی چادریں آئیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک چادر مجھے عنایت فرمائی اور فرمایا: اسے دوٹکڑوں میں کاٹ لو،ایک کی اپنی قمیض بنالواور دوسری اپنی بیوی کو دے دو جو اسے چادر کے طور پر استعمال کرے ،جب دحیہ وہ چادرلیکر واپس پلٹے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اپنی بیوی کو حکم دینا کہ وہ اس چادر کےنیچے بھی کوئی کپڑا پہنے،تاکہ اس کا جسم نمایاں نہ ہو۔[1] امام ابوداؤد فرماتے ہیں:اسے یحیٰ بن ایوب نے بھی روایت کیا ہے اور انہوں نے عباس بن عبیداللہ بن عباس کا نام ذکرکیاہے،اس میں بھی ضعف ہے ،لیکن ایک حدیث دوسری کی تقویت کاباعث بن رہی ہے۔ اس کا ایک شاہد صحیح مسلم میں بروایت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
[1] سنن ابی داؤد:۴۱۱۶