کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 27
اور اس کی عزت وعصمت کی حفاظت وصیانت کا باعث بنتا ہے،بلکہ اس ضروری اقدام سے مرد بھی فتنہ میں ملوث ہونے سے محفوظ رہیں گے،نتیجۃً پورا معاشرہ پاکدامنی کے پاکیزہ اصولوں پر استوار پاجائے گا۔ لہذا ایک خاتون کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے مکمل حجاب کا انتظام والتزام کرے،نیز اس کاسرپرست بھی اس اہتمام کی پوری پوری نگرانی کرے۔ جولوگ آج کے پرفتن دورمیں عورت کے چہرے کے کھلارکھنے کا فتویٰ دیتے ہیں، وہ امرِ واقع سے آنکھیں کیوں بندکئے بیٹھے ہیں؟عورتوںکے چہروں کی نمائش کی آڑ میں ان کے مقاصد وتصرفات سے کیوں غافل ہیں؟ آج اگر ایک عالم یامفتی عورت کے چہرے کے پردے کوچندشروط سے مقید کرنے کی کوشش کرے گا،(یا پھر اختلافی مقامات سے صرفِ نظر برتتے ہوئے)متفق علیہ گوشوں کے ذکر پر اصرارکرے گا،تواس سے یقینا خواتین تساہل کاشکارہونگی: (کوئی یوں کہتاہے)عورت کے چہرے کاپردہ استحباب اوروجوب کے مابین دائر ہے،یعنی :چہرہ ڈھانپنا افضل ہے،واجب نہیں۔ (کوئی یوں کہتاہے)اگر چہرے کی نمائش کسی فتنہ کی باعث ہوتوپھر اسےکھلارکھنا حرام قراردیاجائےگا(ورنہ نہیں)یہ بھی کہاجاتاہے کہ عورت کا