کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 186
کااندیشہ ہو۔ لیکن اگر انسان حیاء کے تقاضوں کوتھامے رکھے اور جس چیز کو اللہ تعالیٰ نے پردہ میں رکھا ہے،اس کاپردہ قائم اوربرقرار رکھے تو یہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک انتہائی افضل وپاکیزہ عمل قرارپائےگا۔ ہرقسم کی تعریف اللہ رب العزت کیلئے،جس نے ہمارا دین مکمل فرمادیا اور باعتبارِ دین ہر قسم کی نعمت تمام فرمادی اور اسلام کو ہمارے لئے بطورِ دین پسند فرمالیا۔ اس کتاب سے فراغت بروزاتوار ،ماہِ جمادی الثانی کے نصف سن ۱۴۳۳ھ کو ہوئی۔ مترجم کہتا ہے :اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی توفیق خاص سے،اس عظیم النفع کتاب کے ترجمے سے اتوار کی شب ،۵شعبان ۱۴۳۶ھ کوفراغت حاصل ہوئی،فالحمد للّٰه أولا وآخرا، وبنعمتہ تتم الصالحات. وآخر دعوانا ان الحمد للّٰه رب العالمین.