کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 184
مسلسل دیکھنا جائز نہیں۔ (۵) وہ افرادجن کاتمام جسم ستر(عورۃ) ہے۔(درج ذیل ہیں:) خوبصورت لونڈی پرفرض ہے کہ وہ اپنے مالک کے علاوہ ہرشخص سے، اپنے جسم کو پردے میں رکھے،جیسا کہ آزاد عورت پرفرض ہے۔ وہ لونڈی جو جزوی طور پر آزاد کردی گئی ہے ،اس کاحکم آزاد عورت کا ہے۔ آزاد عورت اور وہ لڑکی جو سنِ بلوغت کو پہنچ چکی ہے،نیز وہ مخنث جس کا فرق جاننا مشکل ہو کہ اس کے اندر مردانہ صفات ہیں یازنانہ،ان سب کا پورا بدن ستر(عورۃ) ہے، اور پورے بدن میں سے چہرے کوڈھانپنا اہم واولیٰ ہے۔ (ہر اجنبی مردسے) لیکن بصورت مجبوری مندرجہ ذیل افراد کے سامنے چہرہ کھول سکتی ہے: ڈاکٹر (طبیب)یا ایساشخص جو کسی مریض یامریضہ کو خدمت (سروس) دینےپر مامور ہے،ان کیلئے جائز ہے کہ وہ بقدرِحاجت مرد یاعورت کے جسم حتی کہ خفیہ مقامات کو برائے علاج وغیرہ دیکھیں۔ شادی کاپیغام دینے والا(منگیتر)اپنی مخطوبہ کودیکھ سکتا ہے،لیکن یہ دیکھنا صرف ان اعضاء تک محدود ہو جوعرفاًوعادۃً کھلے رہتے ہیں۔