کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 183
مشترک ہوں،یاایسےمردوں جن کی شہوت بڑھاپے یا نامردی کی بناء پر معدوم ہویا ایسے احمق اوربیوقوف لوگ جن کی عورتوں کے بارہ میں کوئی سوچ نہ ہو،کی موجودگی میں یہ تمام عورتیں اپنے جسم کے ان اعضاء کو کھلا رکھ سکتی ہیں جوگھر کے اندر کام کاج کے دوران کھلے رکھنے پڑتے ہیں۔(جیسے ہاتھ ،پاؤں اور چہرہ وغیرہ) وہ بوڑھی عورت جس کی شہوت معدوم ہوچکی ہو،اس کا تمام جسم ستر ہے، البتہ عرفاً وعادۃً جسم کے جواعضاء ظاہر رہتے ہیں انہیں کھلارکھ سکتی ہے۔ بعض علماء فرماتے ہیں : -عورت کیلئے اپنے محرم مردوں کی طرف دیکھنے کا وہی حکم ہے جو محرم مردوں کیلئے عورت کی طرف دیکھنے کا ہے،یعنی:دونوں کیلئے ایک دوسرے کے جسم کے ان حصوں کو دیکھنا جائز ہے جو عرفاً وعادۃً ظاہر رہتے ہیں۔ -عورت کیلئے نامحرم مردوں کی طرف دیکھنے کا وہی حکم ہے جو نامحرم مردوں کیلئے عورت کی طرف دیکھنے کاہے،یعنی :دونوں کیلئے ایک دوسرے کودیکھنا ناجائز ہے۔ ظاہرقول کے مطابق عورت کسی اجنبی مرد کے جسم کے ان حصوں کو دیکھ سکتی ہے جو عام طور پہ کھلے رہتے ہیں،مثلاً:(سر،چہرہ، ہاتھ اورپاؤں وغیرہ) لیکن