کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 181
کوئی گناہ نہیں) (۲) وہ افرادجن کاستر صرف دونوں شرمگاہیں ہیں۔(درج ذیل ہیں:) سات سے دس سال تک کابچہ ۔ سات سال سے چھوٹی بچی۔ (۳) وہ افرادجن کاستر ناف سے گھٹنے تک ہے۔(درج ذیل ہیں:) آدمی کاستر ناف سے گھٹنے تک ہے،یہ بات امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے نصاً مروی ہے،یہی أئمہ ثلاثہ نیز اکثر فقہاء کاقول ہے۔ غلام (مملوک)کا ستر بھی ناف سے گھٹنے تک ہے،نیز ایسا غلام جس کی غلامی جزوی ہو، نیز ایسا غلام جسےکسی طے شدہ قیمت کی ادائیگی کی صورت میں غلامی سے آزاد ہونے کا عقدحاصل ہو۔ جب بچہ دس سال کی عمرکوپہنچ جائے تو اس کاستر بھی ناف سے گھٹنے تک ہے۔ ایسامخنث جس کے بارہ میں فرق کرنا مشکل ہو کہ اس میں مردانہ صفات ہیں یا زنانہ ،کا ستر بھی ناف سے گھٹنے تک ہے۔ وہ چھوٹا بچہ یابچی جن میں شعور موجود ہو اور وہ لوگوں کو پہنچاننے لگیں، ان سے آدمی اپنی ناف سے گھٹنے تک ستر کی حفاظت کرے گا۔