کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 180
ملحق(تتمہ) اس عنوان کے تحت ستر کی طرف دیکھنے کے حوالے سے اقوال علماء میں سے راجح اور محتاط اقوال کاذکر ہے۔ (۱) وہ افراد جن کے جسم کاکوئی حصہ سترنہیں(درج ذیل ہیں:) بیوی کا سارا جسم شوہر کیلئے اور شوہر کا ساراجسم بیوی کیلئے ستر (عورۃ) نہیں ہے۔ لونڈی جو اپنے مالک کی مملوکہ ہوتی ہے،ام الولد ،وہ لونڈی جسے کسی شرط یاصفت کے تحت آزاد کرنا مقصودہو،وہ لونڈی جسے کسی مخصوص رقم کی ادائیگی کے عقد پر آزاد کرنا مقصود ہویا وہ لونڈی جسے اس کامالک اپنے مرنے کے بعد آزاد ہونے کا قول دے دے۔ یہ تمام لونڈیاں اپنے آقا (مالک) کیلئے ستر نہیں ہیں۔ ایسا چھوٹابچہ جو سنِ شعور کو نہیں پہنچا،اس کے سامنے آدمی یا عورت کیلئے اپنے آپ کو ڈھانپنا ضروری نہیں ہے۔ سات سال سے کم عمربچہ اور انتہائی چھوٹی بچی کے ستر کا کوئی حکم نہیں(یعنی انہیں ڈھانپنا مستحسن ہے لیکن اگر ان کاستر کسی وجہ سے کھلا رہ گیا ہو تو