کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 156
کاستر،دیگر عورتوں کی موجودگی میں یا اس کے محرم کی موجودگی میںناف سے گھٹنے تک ہے۔ اس شبہ کا جواب درج ذیل ہے: امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:(الحجۃ فی کتاب اللّٰه وسنۃ رسولہ وإتفاق الأئمۃ ) یعنی:حجت صرف کتاب اللہ،سنت رسول اللہ اور ائمہ کااجماع ہے۔ جبکہ یہ بات واضح اورمتحقق ہے توپھر بعض فقہاء کےمذکورہ قول کہ عورت کاستر ،عورتوں یا محارم کی موجودگی میں ناف سے گھٹنے تک ہے،میں بے پردہ عورتوں کیلئے کوئی سہارا نہیں؛ کیونکہ یہ قول نہ توکلام اللہ ہے،نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے اور نہ ہی کتاب وسنت سے اس قسم کا کوئی اشارہ ملتا ہے۔ حافظ ابن رجب رحمہ اللہ نے اس مسئلہ میں کہ محرم اپنی رشتہ دار عورتوں کے جسم کے کس کس حصہ کو دیکھ سکتا ہے ،میں علماء کااختلاف ذکرکیا ہے،چنانچہ ایک قول یہ بھی بیان کیا ہے کہ محرم اپنی رشتہ دار خاتون کو ناف سے گھٹنے تک کےعلاوہ دیکھ سکتاہے،پھر علامہ ابن رجب رحمہ اللہ نےاس قول کو ضعیف اورشاذ قراردیا۔[1] ائمہ کرام کا اجماع بھی حجت ہے،لیکن اس مسئلہ پر کوئی اجماع ثابت
[1] فتح الباری لابن رجب:۱؍۲۴۹-۲۵۱