کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 151
اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ،نیز اس کے ثواب کی امید اور اس کے عذاب سے خوف کا یہی تقاضہ ہے۔ ہرمسلمان مرد پربھی ضروری ہے کہ وہ اپنے ماتحت دی گئ خواتین کے بارہ میں اللہ تعالیٰ سے ڈر کررہے،انہیں ایسا لباس پہننے ہی نہ دے جواللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حرام قراردیاہے،جو حیاء سوز بھی ہےاور جسم کو برہنہ کرنے والابھی،پھر اس قسم کے لباس سے انواع واقسام کے فتنے جنم لیتے ہیں۔ گھر کے ہرسربراہ پر واضح ہوناچاہئے کہ وہ اپنے کنبہ کا نگران اور مسئول ہے،قیامت کے دن تمام کنبے کے بارہ میں اس سے باز پرس ہوگی۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگوہیں کہ وہ مسلمانوں کے حالات کو سنواردے،اور ہم سب کو صراط مستقیم کی ہدایت دے،بے شک وہ سننے والاہے،قریب ہےاور دعاؤں کو قبول کرنے والا ہے،اور اللہ تعالیٰ ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی آل اور تمام صحابہ پر رحمتیں اورسلامتیاں نازل فرمائے۔(اللجنۃ الدا ئمۃ للبحوث العلمیۃ والإفتاء) فتاویٰ کمیٹی کےنام: الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن محمد آل الشیخ (چیئرمین)